QR CodeQR Code

لاہور میں پاک ایران بزنس ایکسپو کا افتتاح

24 May 2022 20:57

بارٹر ٹریڈ سے متعلق اس نمائش میں 16 ایرانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ جن میں کیمیکل، فوڈز آئٹم، کاسمیٹکس، کیبلز، بچوں سے متعلق اشیا اور اسی طرح دیگر اشیا کے سٹالز لگے ہوئے تھے۔ پاکستانی تاجروں نے اس نمائش کا دورہ کیا اور ایرانی مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی۔


اسلام ٹائمز۔  لاہور کے پی سی ہوٹل میں پاک ایران بزنس ایکسپو کا افتتاح کر دیا گیا۔اس سلسلے میں پی سی ہوٹل لاہور میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا، اس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر رحمان عزیز چن تھے۔ معزز مہمانوں میں قونصل جنرل ایران لاہور محمد رضا ناظری، سابق وزیر تعلیم اور ساؤتھ ایشیاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر میاں عمران مسعود نے خصوصی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 995869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/995869/1/لاہور-میں-پاک-ایران-بزنس-ایکسپو-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com