QR CodeQR Code

جے ڈی سی کی جانب سے جامعہ کراچی کو الیکٹرانک واک تھرو گیٹ فراہم

23 May 2022 20:48

رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر مقصود علی انصاری کے مطابق تین واک تھروگیٹ سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی، دو مسکن گیٹ، دو اسٹاف گیٹ جبکہ ایک گیٹ انتظامی عمارت کے داخلی راستے پر لگایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی کی جانب سے جامعہ کراچی کو آٹھ الیکٹرانک واک تھروگیٹ فراہم کئے گئے جو جامعہ کراچی کے قائم رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر مقصود علی انصاری نے وصول کئے۔ رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق تین واک تھروگیٹ سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی، دو مسکن گیٹ، دو اسٹاف گیٹ جبکہ ایک گیٹ انتظامی عمارت کے داخلی راستے پر لگایا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جامعہ کراچی کے اندر چینی اساتذہ کی گاڑی پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پاکستانی ڈرائیور سمیت تین چینی اساتذہ جاں بحق ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 995704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/995704/1/جے-ڈی-سی-کی-جانب-سے-جامعہ-کراچی-کو-الیکٹرانک-واک-تھرو-گیٹ-فراہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com