QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے تحت قرآن و القدس کانفرنس

30 Apr 2022 02:07

کراچی کے علاقے جعفرطیار سوسائٹی میں منعقدہ پروگرام سے علامہ سید باقر عباس زیدی اور علامہ ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی نے خطاب فرمایا، نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے جب کہ اس موقع پر علامہ مختار احمد امامی، سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ سفیر عباس، سمیت دیگر علمائے کرام اور ذاکرین عظام، سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد خان سمیت دیگر موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کی جانب سے قرآن و القدس کانفرنس اور دعوت افطار کا انعقاد باغ زہراؑ لان جعفرطیار سوسائٹی میں کیا گیا جس میں تلاوت کلام الہیٰ کی سعادت مولانا گلزار حسین شاہدی نے حاصل کی، ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی اور خطیب و پیش نماز مرکزی مسجد و پرنسپل مدرسہ امام خمینی علامہ ڈاکٹر نسیم حیدر زیدی نے خطاب فرمایا، نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے، جب کہ اس موقع پر علامہ مختار احمد امامی، سید علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ سفیر عباس، سمیت دیگر علمائے کرام اور ذاکرین عظام، سابق ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) جمیل احمد خان، ایس ایچ او تھانہ ملیر سٹی چوہدری محمد اسلم و احباب، پاکستان تحریک انصاف ضلع ملیر کے رہنما سید عطا محمد تارن، عاصم حیدر و احباب، جماعت اسلامی ضلع ملیر کے نائب امیر نواز خان، کریم بخش و احباب، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خان محمد بلوچ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما کامران زیدی، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنما محمد اسلم، آئی ایس او کے رہنما غیور عباس، غازی عباس ٹرسٹ کے اراکین معراج رضوی، مرتضیٰ عابدی، اختیار امام، وجاہت متقی، محسن عابدی، مرکزی تنظیم عز اکے رہنما شہزاد رضوی، سبط رضا، آصف اعجاز و احباب، حکیم رضا رومی، یاور عباس، اہلیان غازی ٹاون، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما حیدر حسنین، انجمن غلامان آل رسولؑ اسٹیل ٹاون کے صدر فرحت عباس و احباب، حب علی لاکھو و انتظامیہ جامع مسجد حسینی ماروی گوٹھ، معصومیہ ٹرسٹ کے صدر حسنین حیدر، حیدری مشن ٹرسٹ کھوکراپار کے مینیجنگ ٹرسٹی ذیشان زیدی، ادارہ علم و عمل کے چیئرمین ذوالفقار علی ایڈوکیٹ، محمدی ڈیرہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رکن سابق کونسلر محمد علی رضوی، ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماؤں، تمام یونٹس کے ممبران اور دیگر شیعہ سنی عوام و معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی و دیگر اراکین نے معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 991862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/991862/1/ایم-ڈبلیو-کے-تحت-قرا-ن-القدس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com