QR CodeQR Code

کراچی میں آزادی قبلہ اول ریلی

30 Apr 2022 01:49

ریلی سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین و قبلہ اؤل کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کو مسلح جدوجہد کا آغاز کرنا چاہیئے کیوں کہ مسلح جدوجہد کے بغیر بیت المقدس کی آزادی ناممکن ہے لیکن افسوسناک صورتحال تو یہ ہے کہ اسلامی ریاستوں نے غاصب صیہونی ریاست کو تسلیم کرکے اور اس سے سفارتی و معاشی تعلقات قائم کرکے صیہونیت سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی القدس پاکستان کی جانب سے مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی گئی، جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، سربراہ امت واحدہ علامہ امین شہیدی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جمعیت علمائے پاکستان مفتی عقیل انجم قادری اور بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین سمیت دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں نے شرکائے ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی کے ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور ظالم اسرائیل سے برات کا اعلان کیا۔ احتجاجی ریلی میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ نسیم حیدر زیدی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ اصغر حسین شہیدی سمیت علماء و ذاکرین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔


خبر کا کوڈ: 991859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/991859/1/کراچی-میں-آزادی-قبلہ-اول-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com