QR CodeQR Code

لاہور میں یوم القدس کی مناسبت سے ریلی

29 Apr 2022 22:13

لاہور میں القدس ریلی سے خطاب میں ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جعلی صہیونی حکومت نے اپنے اہداف طفل کشی، قتل و غارت، آہنی مکے اور تشدد کی مدد سے حاصل کرنے کی کوشش کی ہے اور اس بات کو ڈھٹائی سے بیان بھی کرتے ہیں۔ اسرائیلی جرائم کو ختم کرنے کا واحد ذریعہ اس ریاست کا خاتمہ ہے۔ ایسی ریاست جو کسی کی سوچ اور تخیل سے بعید جرائم کا ارتکاب کرتی ہے کے مقابلے کا واحد ذریعہ پر عزم اور مسلح مقابلہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر لاہور کی تاریخی مال روڈ پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کی، جبکہ ریلی میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں باحجاب خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف نعرے درج تھے۔


خبر کا کوڈ: 991820

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/991820/1/لاہور-میں-یوم-القدس-کی-مناسبت-سے-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com