QR CodeQR Code

کراچی، فلسطین کی حمایت میں ایس یو سی خواتین کا احتجاج

28 Apr 2022 23:37

شرکائے احتجاج سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین و قبلہ اول کی آزادی کے لئے مسلم ممالک کو مسلح جدوجہد کا آغاز کرنا چاہیئے، فلسطین کی آزادی قریب ہے اور عنقریب قبلہ اول صہیونیوں کے شکنجہ سے آزاد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن (شعبہ خواتین) اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب پر عالمی یوم القدس کی آمد پر مظلومین فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا جبکہ صوبائی مسؤل برائے تبلیغات علامہ عابد رضا عرفانی، صوبائی مشیر مولانا غلام سرور شریعتی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، مولانا محمد حسین الحسینی، جے ایس او کے رہنماء برادر وجاہت پیہلوانی سمیت دیگر نے شرکت و مظاہرین سے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 991645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/991645/1/کراچی-فلسطین-کی-حمایت-میں-ایس-یو-سی-خواتین-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com