QR CodeQR Code

لاہور، القدس کار بائیک ریلی

28 Apr 2022 18:23

القدس کار بائیک ریلی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر مسلم ٹاون موڑ سے شروع ہوئی اور مینار پاکستان اختتام پذیر ہوئی۔ موٹرسائیکلوں اور کاروں پر سوار ریلی کے شرکا نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں فلسطینی مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کیخلاف دنیا بھر میں سیمینارز، کانفرنسوں، مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امام راحل حضرت امام خمینی کے فرمان پر جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منائے جانے کے اعلان کے بعد سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملک بھر میں فلسطینی مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلیے مختلف تقریبات کا انعقاد عمل میں لاتی ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام یوم القدس سے پہلے کار بائیک القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ القدس کار بائیک ریلی آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر مسلم ٹاون موڑ سے شروع ہوئی اور مینار پاکستان پر اختتام پذیر ہوئی۔ موٹرسائیکلوں اور کاروں پر سوار ریلی کے شرکا نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور قدس کی آزادی کے حق میں اور غاصب اسرائیل کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 991598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/991598/1/لاہور-القدس-کار-بائیک-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com