QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے اسلامک آرٹ کی نمائش

21 Apr 2022 15:19

نمائش کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی فرامرز رحمان زاد تھے۔ نمائش میں خواجہ محمد حسین اور محمد عظیم اقبال کے 50 سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے اسلامک آرٹ پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی فرامرز رحمان زاد تھے۔ نمائش میں خواجہ محمد حسین اور محمد عظیم اقبال کے 50 سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران فرامرز رحمان زاد کا کہنا تھا کہ اسلامی فن ایران کے پہلے فنون ساسانی فن سے متاثر تھا، اس فن میں خطاطی، فن تعمیر، شاعری، مصوری، سرامکس، قالین بافی، مٹی کے برتن اور دستکاری شامل ہیں۔ رحمان زاد نے کہا کہ اسلامی فن توحید پر مبنی ہے، جو انسان کو خدا کی طرف کھیچ لیتا ہے۔ فنکار اپنے فن کے ذریعے خود خدا کی طرف ارتقا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔


خبر کا کوڈ: 990306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/990306/1/خانہ-فرہنگ-ایران-کے-تعاون-سے-اسلامک-آرٹ-کی-نمائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com