QR CodeQR Code

شہباز شریف کا دورہ کراچی

13 Apr 2022 21:49

شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پہنچے، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ قبر پر حاضری کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ بعدازاں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد کراچی کا پہلا دورہ کیا۔ شہباز شریف کے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پہنچے، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ قبر پر حاضری کے بعد انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔ بعدازاں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے سندھ کی ترقی کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کی۔ جس کے بعد انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کی۔ اپنے دورہ کے آخر میں وہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پہنچے، جہاں انہوں نے خالد مقبول صدیقی، عامر خان سمیت ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں سے خصوصی ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 988916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/988916/1/شہباز-شریف-کا-دورہ-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com