QR CodeQR Code

کراچی میں پیغام پاکستان کانفرنس

21 Mar 2022 20:55

مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ غلامی کا نظام قوموں کیلئے بدترین نجاست ہے، اس کا تعلیمی نظام، اس کا کلچر، اس کی تہذیب، اس کی فرہنگ، اس کی زبان، اس کا قانون جس کو ہم فخریہ طور پر اپنائے بیٹھے ہیں، ہماری سب سے بڑی نادانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت پاکستان کے اندر پوری قوم کو کربناک و دردناک حالت کا سامنا ہے، رسوائی و ذلت اس ملت کے دامن گیر ہو چکی ہے اور قوم و حکمران سب ضلالت یعنی درست راستہ اختیار کرنے کے بارے میں حیرت اور تذبذب کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے 20 تا 27 مارچ تک ہفتہ پاکستان منانے اور ملک گیر کانفرنسز بعنوان "وطن کی فکر کر ناداں" منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت کراچی کے مقامی ہوٹل میں پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں علامہ مرزا یوسف حسین (متحدہ علماء محاذ)،  ڈاکٹر ایاز شاہ (جامعہ الرشید)، مولانا جعفر سبحانی (رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان)، راؤ کامران (ادارہ منہاج القرآن)، مولانا بدر الحسنین عابدی (عابدیہ مشن ٹرسٹ)، مولانا فدا حسین عابدی (جامعہ مصطفیٰ العالمیہ)، پروفیسر جواد ہاشمی (یونیورسٹی آف کراچی)، سر بشپ خادم بھٹو (مسیحی رہنما)، مولانا شیخ سلیم (مجمعہ المدارس تعلیم الکتاب الحکمہ سندھ) مولانا جواد نوری (ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان)، ایڈوکیٹ نیاز حسین منگی، مولانا منظر الحق تھانوی (اہلسنت عالم دین)، مولانا شیخ احمد نہوی (پرنسپل مدرسہ امام حسن عسکری)، سماجی رہنما عباس بادامی، ممتاز مذہبی اسکالر ضیغم رضوی، مولانا آزاد جمیل، سکھ رہنما سردار امر سنگھ، سر مہاراج رام ناتھ مشرا، ڈاکٹر محسن نقوی (مذہبی اسکالر)، منظر عباس (سندھ بوائز اسکاؤٹ کراچی)، مفتی نواز احمد نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 984915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/984915/1/کراچی-میں-پیغام-پاکستان-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com