QR CodeQR Code

سانحہ پشاور، ایم ڈبلیو ایم کا سندھ بھر میں احتجاج

7 Mar 2022 17:21

احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ پشاور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، دہشتگردی نے تکفیریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے، جب تک تکفیری عناصر کفر کے فتوے صادر کرتے رہیں گے، قتل و غارت کا بازار گرم رہے گا، ان کا سدباب کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ پشاور کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا۔ احتجاجی مظاہروں کی قیادت ضلعی رہنماؤں نے کی۔ احتجاجی مظاہرے سکھر، رتوڈیرو، لاڑکانہ، ٹنڈو اللہ یار، خیرپور میرس، باقرانی، ماتلی، ٹنڈو غلام علی، کنب سٹی، ٹنڈو محمد خان، کندھ کوٹ، گمبٹ، حیدرآباد، سجاول، شکارپور، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں کئے گئے۔ احتجاجی مظاہروں میں مختلف مکاتب فکر کے افراد بھی شہدائے پشاور سے اظہار یکجہتی کیلئے موجود تھے۔ احتجاج میں شریک شرکاء نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ سانحہ پشاور حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت فی الفور سانحہ پشاور کے کرداروں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے سانحہ پشاور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں سے مفاہمت اور نرم پالیسی کا نتیجہ ہے، دہشتگردی نے تکفیریت کی کوکھ سے جنم لیا ہے، جب تک تکفیری عناصر کفر کے فتوے صادر کرتے رہیں گے، قتل و غارت کا بازار گرم رہے گا، ان کا سدباب کرنا چاہیئے۔ احتجاج کے اختتام پر شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 982553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/982553/1/سانحہ-پشاور-ایم-ڈبلیو-کا-سندھ-بھر-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com