QR CodeQR Code

سانحہ پشاور، ایس یو سی سندھ کے احتجاجی مظاہرے

7 Mar 2022 16:11

احتجاج سے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ حکومت ہمیں تحفظ دینے مین مکمل ناکام ہوگئی ہے، کالعدم جماعتیں سرعام پروگرام کررہی ہیں، شیعہ قوم کے خلاف کافر کے فتوے جاری کررہی ہیں اور کوئی انہیں روکنے والا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر شہدائے سانحہ پشاور سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ظالمین کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی رہنماؤں کی قیادت میں سکھر، کشمور، رتوڈیرو، نوابشاہ، جوہی، دادو، جامشورو، خیرپور میرس، سانگھڑ، نوشہروفیروز سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ احتجاج سے خطاب میں علماء کرام نے کہا کہ حکومت ہمیں تحفظ دینے مین مکمل ناکام ہوگئی ہے، کالعدم جماعتیں سرعام پروگرام کررہی ہیں، شیعہ قوم کے خلاف کافر کے فتوے جاری کررہی ہیں اور کوئی انہیں روکنے والا نہیں، حکومت پاکستان اور عمران خان صرف ریاست مدینہ کے نعرے لگانے تک محدود ہے، حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ وقت ایکشن کا ہے مذمت کا نہیں، داعش اور تحریک طالبان پاکستان کی مدد کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 982552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/982552/1/سانحہ-پشاور-ایس-یو-سی-سندھ-کے-احتجاجی-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com