QR CodeQR Code

یوم یکجہتی کشمیر و یمن، کراچی میں احتجاج

4 Feb 2022 20:18

ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیراہتمام جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن، جامع مسجد سفینتہ النجات رئیس امروہوی کالونی سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد خوجہ اثناء عشری مسجد کھاردر کے باہر منعقد ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مظلومین کشمیر و یمن سے اظہارِ یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیر، یمن اور دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت اور ظالمین کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے فلگ شگاف انداز میں کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں امت مسلمہ کی بیداری پر زور دیتے ہوئے اسے دور حاضر کی اہم ضرورت اور دین اسلام کے حقیقی تشخص کی بقا کے لئے اولین تقاضا قرار دیا۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیراہتمام جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن، جامع مسجد سفینتہ النجات رئیس امروہوی کالونی سمیت مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد خوجہ اثناء عشری مسجد کھاردر کے باہر منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، پولٹیکل سیکرٹری میر تقی ظفر، شبیر حسینی و دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 977190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/977190/1/یوم-یکجہتی-کشمیر-یمن-کراچی-میں-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com