QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم خواتین کے تحت محفل میلاد

1 Feb 2022 01:15

کراچی کی بارگاہِ فاطمۃ الزہرا (س) میں منعقدہ محفل میلاد سےخطاب کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا تمام خواتین کے لئے آئیڈیل ہیں، اللہ تعالی نے آپ کو خواتین عالم کی سرداری کا افضل ترین رتبہ عطا کیا اور مسلمان خاتون پر ان کی سیرت و کردار کی پیروی لازم قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کراچی کی جانب سے پُرنور محفلِ میلاد بمناسبت ولادتِ شہزادی کونین بی بی فاطمہ (س) کا انعقاد بارگاہِ فاطمۃ الزہرا انچولی سوسائٹی میں کیا گیا، جس کی نظامت کے فرائض معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ثروت عسکری نے انجام دیئے۔ جشن سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی وومن ڈویلپمنٹ بورڈ شہلا رضا نے کیا۔ میلاد میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 976560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/976560/1/ایم-ڈبلیو-خواتین-کے-تحت-محفل-میلاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com