QR CodeQR Code

سکھر میں عظمت سیدہ فاطمہ زہرا (س) کانفرنس

31 Jan 2022 02:52

مہران کلچرل سینٹر میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سیدہ کائنات (س) کے گھرانے کے ایک ایک فرد نے اپنی اپنی ذات سے علم و فراست کے وہ چشمے روشن کئے کہ جو رہتی کائنات تک عشق و معرفت اور جہد مسلسل کے متلاثی انسانوں کو سیراب کرتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر شعبہ خواتین کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ عظیم الشان عظمت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کانفرنس مہران کلچرل سینٹر سکھر میں منعقد ہوئی، جس سے خصوصی خطاب مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین و ممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی، سیکریٹری جنرل صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی نے خطاب کیا جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ منقبت خواں سید فرحان علی وارث نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 976385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/976385/1/سکھر-میں-عظمت-سیدہ-فاطمہ-زہرا-س-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com