جامعہ کراچی میں یکجہتی فلسطین واک
2 Dec 2021 20:15
ایڈمن بلاک سے نکالی گئی یکجہتی فلسطین واک میں جامعہ کراچی کے مشیر برائے امور طلبہ ڈاکٹر عاصم اور مشیر سیکورٹی ڈاکٹر معیز خان نے بھی شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین واک میں طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کے مشترکہ تعاون سے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک سے یکجہتی فلسطین واک کا انعقاد کیا گیا۔ یکجہتی فلسطین واک میں سیکڑوں طلباء طالبات نے شرکت اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور اس کی حامی حکومتوں امریکہ اور برطانیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یکجہتی فلسطین واک میں جامعہ کراچی کے مشیر برائے امور طلبہ ڈاکٹر عاصم اور مشیر سیکورٹی ڈاکٹر معیز خان نے بھی شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین واک میں طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔ شرکائے یکجہتی فلسطین واک نے ہاتھوں میں پاکستانی اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نامنظور کے پلے کارڈز بھی آویزاں تھے۔ شرکائے یکجہتی فلسطین واک سے ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر معیز، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، معروف سماجی رہنما بشیر سدوزئی، آئی ایس او کے رہنما سعید شگری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ: 966604