QR CodeQR Code

لاہور، المصطفےٰ آئی ہسپتال کی پہلی سالگرہ کی تقریب

13 Nov 2021 20:17

لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ سید ریاض حسین شاہ، رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمہیہ ڈاکٹر راغب نعیمی، سینیئر صحافی، اینکر سہیل وڑائچ، ارشاد عارف، نعیم میر، پیپلز پارٹی کے رہنما سید حسن مرتضےٰ، منصور آفاق، میاں مرغوب احمد، عبدالرزاق ساجد، طارق حمید فضل، رمیض راجہ، قاسم ضیاء سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو سڑکیں بند کرنیوالی نہیں بلکہ خلق خدا کی خدمت کرنیوالی قیادت کی ضرورت ہے۔ خدمت میں عظمت کا راز پوشیدہ ہے۔ المصطفےٰ آئی ہسپتال بجھی آنکھوں کی روشنی بحال کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلیٹیز ہوٹل میں المصطفےٰ آئی ہسپتال کی پہلی سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونیوالی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر نورالحق قادری نے مزید کہا کہ اسلام کی تعلیمات کا مرکز و محور دُکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ المصطفےٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی عالمگیر فلاحی خدمات لائق تحسین ہیں۔ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ مسائل زدہ انسانوں کے درد بانٹنا سب سے بڑی نیکی ہے، بیمار اور لاچار انسانیت کو ریلیف فراہم کرنا ہمارا دینی اور معاشرتی فریضہ ہے، دنیا و آخرت میں سرخروئی کیلئے خدمت خلق کو شعار بنانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 963462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/963462/1/لاہور-المصطفے-آئی-ہسپتال-کی-پہلی-سالگرہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com