QR CodeQR Code

آئی ایس او جامعہ کراچی کے تحت یوم مصطفیٰ (ص)

6 Nov 2021 17:23

دین محمد (ص) پیغام محبت کے عنوان سے منعقدہ یوم مصطفیٰ (ص) کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کی جبکہ امت واحدہ کے سربراہ معروف عالم دین علامہ امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، معروف اہلسنت عالم دین مولانا منظرالحق تھانوی اور آئی ایس او کراچی کے صدر عسکری زیدی نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام میں معروف نوحہ خواں شادمان رضا سمیت دیگر نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا، پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دین محمد (ص) پیغام محبت کے عنوان سے منعقدہ یوم مصطفیٰ (ص) سے امت واحدہ کے سربراہ معروف عالم دین علامہ امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، معروف اہلسنت عالم دین منظرالحق تھانوی اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر عسکری زیدی نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف نوحہ خواں شادمان رضا سمیت دیگر نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم مصطفیٰ (ص) میں اے پی ایم ایس او، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔


خبر کا کوڈ: 962319

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/962319/1/ا-ئی-ایس-او-جامعہ-کراچی-کے-تحت-یوم-مصطفی-ص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com