QR CodeQR Code

کراچی میں لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس اور سالانہ نیاز حلیم

3 Nov 2021 03:13

ایم ڈبلیو ایم سندھ کی جانب سے امام بارگاہ شاہ خراسان کے باہر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں، مشترکہ تقریبات سے ان تکفیری عناصر کی بھی حوصلہ شکنی ہوتی ہے جنہوں نے امت مسلمہ کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کے لئے فتوی ساز فیکٹریاں کھول رکھی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام لبیک یارسول اللہﷺ کانفرنس کا انعقاد محفل شاہ خراسان میں کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علما، مذہبی و سماجی شخصیات اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مذہبی رواداری کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کو واضح کرنا تھا۔ مقررین نے اپنے خطابات میں وحدت و اخوت کو عصری و شرعی تقاضا قرار دیتے اسے مسلم امہ کی بقا اور ترقی و استحکام کے لئے اولین ترجیح قرار دیا۔ کانفرنس سے علامہ باقر زیدی، مولانا منظر الحق تھانوی، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی، عزادار حسین، ظہیر جارچوی، علامہ صادق جعفری، محمد فیضان رضا قادری نے خطاب کیا۔ کانفرنس کے شرکاء میں مولانا نعیم الحسن، مولانا زاہد حسین ہاشمی، مولانا محمد بشیر انصاری، مولانا منظرالحق تھانوی، مولانا شاہ کفیل احمد، مولانا اکرام حسین ترمذی، علامہ مرزا طاہر حبیب، علامہ سجاد شبیر رضوی، مولانا اظہر حسین نقوی، مولانا ملک غلام عباس، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان قادری، پاکستان فلاح پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد جنید منشی، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سیدہ حنا شاہ جیلانی، سید ثمر عباس نقوی، فخر عباس، فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما صابر کربلائی، رہنما جعفریہ الائنس شبر رضا، ایم کیو ایم رہنما قمر عباس رضوی، سرفراز حسین، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ کامران، عدنان روف، مولانا خواجہ امین نظامی، خواجہ وسیم نظامی، رکن بوتراب بوتراب اسکاؤٹس محمد مہدی، ضامن عباس اور دیگر مذہبی و سیاسی شخصیات، ماتمی انجمنوں کے عہدیداران، سماجی شخصیات، صحافی، مقامی انتظامیہ کے نمائندے اور ابوطالب فاؤنڈیشن کے حیدر علی شاہ بھی شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 961735

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/961735/1/کراچی-میں-لبیک-یا-رسول-اللہ-ص-کانفرنس-اور-سالانہ-نیاز-حلیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com