QR CodeQR Code

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی خانوادہ شہداء سے ملاقات

29 Oct 2021 02:19

ایران کے صوبہ زنجان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقد ہونے والی کانفرنس کے منتظمین اور شہداء کے بعض اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ شہیدوں نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے اور خدا نے منزل تک پہنچنے کے لئے ان کا انتخاب کیا ہے، ہمارے مادی اور دنیوی حساب کتاب اور معیارات سے شہیدوں کی قدروقیمت کا اندازہ لگایا جانا ممکن نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای نے ایران کے صوبہ زنجان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والی کانفرنس کے منتظمین اور شہداء کے بعض اہل خانہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مختصر سا خطاب بھی کیا۔ اس ملاقات میں انہوں نے شہداء کے معزز اہل خانہ اور اسی طرح شہدائے زنجان کی تقریب کا انعقاد کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرنے کے بعد ایران میں زنجان کی تاریخی حیثیت اور اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد آيت اللہ خامنہ ای نے شہید اور شہادت کے اعلیٰ مقام اور حیثیت کا ذکر کیا اور کہا کہ شہداء منتخب شدہ ہیں، خداوند عالم کی جانب سے منتخب شدہ ہیں، شہیدوں نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے اور خدا نے منزل تک پہنچنے کے لئے ان کا انتخاب کیا ہے، ہمارے مادی اور دنیوی حساب کتاب اور معیارات سے شہیدوں کی قدروقیمت کا اندازہ لگایا جانا ممکن نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 960946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/960946/1/رہبر-معظم-انقلاب-اسلامی-کی-خانوادہ-شہداء-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com