آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری کا احوال اور مدعو اہم شخصیات
5 Aug 2021 21:34
آج ایران کے آٹھویں منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھا جبکہ انکی حلف برداری کی تقریب میں دنیا بھر کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی جنمیں 10 سربراہانِ مملکت، 20 پارلیمانی سربراہ اور 11 وزرائے خارجہ بھی شامل ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ آج ایران کے آٹھویں منتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے حلف اٹھا لیا جبکہ ان کی حلف برداری کی تقریب اس حوالے سے تمام گذشتہ ایرانی صدور کی حلف برداری کی تقاریب سے ممتاز تھی کہ اس تقریب میں دنیا بھر کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیداروں نے شرکت کی جن میں 10 سربراہانِ مملکت، 20 پارلیمانی سربراہ اور 11 وزرائے خارجہ بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے مرکزی رہنماؤں، اقوام متحدہ، اوپیک تنظیم اور یورپی یونین کے نمائندوں سمیت مختلف موثر عالمی تنظیموں کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔ اس تقریب میں شریک اہم عالمی شخصیات کے نام یہ ہیں؛
1. شیخ نعیم قاسم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان
2. فالح الفیاض، کمانڈر حشد الشعبی، عراق
3. سید عمار الحکیم، سربراہ "حکمت ملی"، عراق
4. اسمعیل ہنیہ، سربراہ حماس، فلسطین
5. عبد السلام، مرکزی رہنما، انصاراللہ، یمن
6. محمد صادق سنجرانی، چیئرمین سینیٹ پاکستان
7. کائیرات ساریبائی، مینیجنگ ڈائریکٹر ایشیائی تعامل و اعتماد سازی کانفرنس (CICA)
8. ونچورا پاچیکو (Ventura Pacheco)، سربراہ عالمی بین پارلیمانی یونین (IPU)
9. برہم صالح، صدر جمہوریہ عراق
10. ریواس قایق، چیئرمین سینیٹ عراقی کردستان
11. ایمن بن عبدالرحمن، وزیراعظم الجزائر
12. محمد ظاہر ذاکر زادہ، چیئرمین سینیٹ تاجکستان
13. نورالدین جان اسمعیل اوف، سپیکر قومی اسمبلی ازبکستان
14. سینی عمرو، اسپیکر قومی اسمبلی نائجیریہ
15. اصغر شکیروف، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ قزاقستان
16. ابراہیم محمد آوال، وزیر ثقافت، ہنر و سیاحت، گھانا
17. ویاچسلاو وولوڈین، سربراہ ڈوما اسٹیٹ، روس
18. ولادیمیر ایندریچنکو، سپیکر قومی اسمبلی، بیلارس
19. سیپریانو کاساما، سپیکر قومی اسمبلی گینیا
20. پاسکوال فیرارا، سیاسی سیکرٹری، وزارت خارجہ اٹلی
21. محمد سانوسی بارکیندو، جنرل سیکرٹری اوپیک
22. اواندرو رومان، سربراہ برازیل-ایران دوستی فورم
23. بیسرا تورکووچ، وزیر خارجہ بوسنیا ہرزگووینا
24. ڈینس مونکاڈا، وزیر خارجہ نکاروگوا
25. سینی عمرو، سپیکر قومی اسمبلی، نائیجر
26. اینریک مورا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، یورپی یونین
27. حمودہ صباغ، سپیکر قومی اسمبلی، شام
28. نیکول پاشینیان، وزیراعظم آرمینیا
29. مصطفی شنتوپ، سپیکر قومی اسمبلی، ترکی
30. صاحبہ غفاراوا، سپیکر قومی اسمبلی، آذربائیجان
31. شیخ احمد ناصر الصباح، وزیر خارجہ کویت
32. احمد بن جاسم بن محمد آل ثانی، وزیر تجارت قطر
33. فائق زیدان، سربراہ سپریم جوڈیشل کونسل، عراق
34. رخیلو مایتا، وزیر خارجہ بولیویا
35. ڈیلسی روڈریگز، نائب صدر وینزوئلا
36. ساچا سرخیو لورمتی سولیز، سیکرٹری جنرل آلبا اتحاد (ALBA)، لاطینی امریکہ
خبر کا کوڈ: 946912