QR CodeQR Code

یمن میں جشن عید غدیر کے مناظر

29 Jul 2021 21:24

18 ذی الحج، یوم ولایت کے حوالے سے ملک کے اکثر صوبوں میں یمنی عوام نے ملين مارچ کی شکل میں سڑکوں پر آ کر عید غدیر خم کا جشن منایا۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی عوام نے بدھ کے روز 18 ذی الحج، عید غدیر خم کی مناسبت سے پورے ملک میں ریلیوں کا اہتمام کیا جس میں دسیوں لاکھ شہریوں نے شرکت کر کے 10 ہجری قمری میں زبان وحی سے ہونے والے ولایت امیر المومنین امام المتقین حضرت علی بن ابیطالب علیہما السلام کے اعلان پر مل کر لبیک کی صدا بلند کی۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق عید غدیر خم کے روز "يوم ولایت" کے عنوان سے منائے جانے والے جشن کی مناسبت سے یمنی دارالحکومت صنعاء سمیت صوبوں صعده، عمران، مأرب، حجہ، المحويت، الحدیده، إب، تعز، ذمار، البیضاء، الضالع اور ریمہ میں بھی دسیوں لاکھ یمنی شہریوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 945816

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/945816/1/یمن-میں-جشن-عید-غدیر-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com