QR CodeQR Code

قم، سید مرتضی علم الہدی عالمی کانگریس کے علمی آثار کی تقریب نقاب کشائی

25 Feb 2021 23:04

اس تقریب میں ممتاز عالم دین سید مرتضی علم الہدی کی 60 تصانیف کیساتھ ساتھ انکے علمی کام کے بارے کانگریس کو ارسال کئے گئے 140 مقالوں کو بھی 10 جلد کتاب کی صورت میں متعارف کروایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے علمی مرکز و حرم اہلبیت علیہم السلام، قم المقدسہ میں آج "سید مرتضی علم الہدی عالمی کانگریس" کے علمی آثار کی تقریب نقاب کشائی کا انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز عالم دین سید آیت اللہ Abdollah Javadi Amoli عبدالله جوادی آملیمرتضی علم الہدی (355ھ / 965ء تا 436ھ / 1044ء) کی 60 تصانیف کے ساتھ ساتھ ان کے علمی کام کے بارے کانگریس کو ارسال کئے گئے 220 علمی مقالوں انچارج دفتر رہبری حجت الاسلام محمد محمدی گلپایگانیمیں سے 140 کو 10 جلد کتاب کی صورت میں متعارف کروایا گیا۔ اس تقریب میں معروف فقیہ، مرجع تقلید، مفسر قرآن اور فلسفی آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا اور رہبر انقلاب کے انچارج دفتر آیت اللہ محمد محمدی گلپایگانی نے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

سید مرتضی علم الہدی عالمی کانگریس کے نام اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے سید مرتضی علم الہدی کو اسلامی تاریخ کی ایک ممتاز اور فقہ، کلام، ادب، حدیث و تفسیر کے میدان کی عظیم علمی و قابل فخر شخصیت قرار دیا اور کہا کہ سید مرتضی علم الہدی جیسی عظیم شخصیات کے فضائل و مناقب اور ان کا اعلی علمی مقام درحقیقت دینِ مبین اسلام اور اس کے حوزاتِ علمیہ کے حُسن تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایسی کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد معارف اسلامی اور تاریخ اسلام کی عظیم شخصیات کی شناخت قرار دیا اور کہا کہ سید مرتضی علم الہدی عالم اسلام کی ایک بین الاقوامی شخصیت ہیں جبکہ ان کے علمی آثار کی تنقیح (تصحیح) اور چھپائی بھی خاص اہمیت کی حامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 918385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/918385/1/قم-سید-مرتضی-علم-الہدی-عالمی-کانگریس-کے-علمی-آثار-کی-تقریب-نقاب-کشائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com