QR CodeQR Code

شہید جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی پہلی برسی

عراق، شہید کمانڈرز کی پہلی برسی پر عظیم الشان ملین مارچ

3 Jan 2021 23:58

ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے سابق ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے موقع پر عراقی دارالحکومت بغداد میں عظیم الشان ملین مارچ منعقد کیا گیا جسمیں امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ، مزاحمتی محاذ زندہ باد جیسے نعرے لگائے گئے اور شہید کمانڈرز کی قاتل، قابض امریکی فوج کو فی الفور ملک سے نکال باہر کرنیکا مطالبہ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے سابق ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور رفقاء کی پہلی برسی کے موقع پر عراقی دارالحکومت بغداد میں عظیم الشان ملین مارچ منعقد کیا گیا جس میں امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ، مزاحمتی محاذ زندہ باد جیسے نعرے لگائے گئے اور شہید کمانڈرز کی قاتل، قابض امریکی فوج کو فی الفور ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بغداد کے التحریر اسکوائر میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان عوامی اجتماع میں احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز، بینرز اور شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جبکہ وہ اسلامی مزاحمتی محاذ کو منزل مقصود تک پہنچانے کے حوالے سے شہید کمانڈرز کے لہو کے ساتھ عہد کرتے ہوئے "شہادت و حاکمیت" کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس تقریب سے عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے چیئرمین فالح الفیاض اور ڈپٹی چیئرمین ہادی العامری نے بھی خطاب کیا۔

ملاحظہ کیجئے ان ویڈیوز میں:
 








خبر کا کوڈ: 907855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/907855/1/عراق-شہید-کمانڈرز-کی-پہلی-برسی-پر-عظیم-الشان-ملین-مارچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com