QR CodeQR Code

لاہور، سفیر وحدت سیمینار

1 Jan 2021 23:28

مقررین نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے، اسلام سے خائف عالمی استعمار مسلمانوں میں مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک جعفریہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما شہید ذوالفقار حسین نقوی کی 24 ویں برسی کی مناسبت سے"سفیر وحدت سیمینار" سے مقررین نے خطاب میں واضح کیا ہے کہ اسلامی مکاتب فکر کے درمیان اتحاد وقت کی ضرورت ہے، اسلام سے خائف عالمی استعمار مسلمانوں میں مسلکی اختلافات کو ہوا دے کر انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے، تاکہ اسلام کے دو بازو شیعہ سنی باہم دست و گریبان ہوں اور امت محمدیہ کا شیرازہ بکھر جائے، اس کی حالیہ مثال بدنام زمانہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کی متنازع فلم خاتون جنت ہے، جس میں دونوں مکاتب فکر کے درمیان تاریخی اختلافات کو فلمایا گیا ہے، اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فلم کا کوئی کلپ سوشل یا الیکٹرانک میڈیا پر نہ چلنے دیا جائے۔

سیمینار سے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ سید افتخار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، رہنماء جماعت اسلامی میاں مقصود احمد، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سردار محمد خان لغاری، سربراہ امت واحدہ علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسین نجفی، ثاقب اکبر، مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن عارف حسین الجانی، امجد علی کاظمی ایڈووکیٹ، شہباز حیدر نقوی، لعل مہدی خان اور دیگر رہنماوں نے شہید ذوالفقار حسین نقوی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 907438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/907438/1/لاہور-سفیر-وحدت-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com