QR CodeQR Code

کلاچی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام فرانس مخالف احتجاج

7 Nov 2020 12:40

مقررین کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے امت محمدی کے جذبات کو مجروح کیا ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے، کیونکہ مسلمان ہر زیادتی برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے نبی کریم ﷺ کی ذات پر ذرا سی بھی آنچ برادشت کرنے سے پہلے مرنا قبول کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں فرانس کے خلاف چوگلہ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے مولانا حامد الحق حقانی، مولانا یوسف شاہ، قاضی نصیرالدین، قاضی وجیہ الدین، مولانا عبدالقیوم، قاضی سعیدالدین و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے فرانس میں حکومتی سطح پر حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو پذیرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور عوام فرانس کی مصنوعات کی خرید و فروخت ترک کرے تاکہ انہیں معاشی طور پر نقصان پہنچایا جاسکے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے امت محمدی کے جذبات کو مجروح کیا ہے وہ ناقابل معافی جرم ہے، کیونکہ مسلمان ہر زیادتی برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے نبی کریم ﷺ کی ذات پر ذرا سی بھی آنچ برادشت کرنے سے پہلے مرنا قبول کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن نے ہمیں اپنی جان و مال و اولاد سے زیادہ محمد ﷺ کو محبوب رکھنے کا درس دیا ہے، ہم دنیا میں کفر کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے، ہم تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ کی ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 896395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/896395/1/کلاچی-عالمی-مجلس-تحفظ-ختم-نبوت-کے-زیر-اہتمام-فرانس-مخالف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com