QR CodeQR Code

بغداد، توہین آمیز خاکوں کی حکومتی حمایت کیخلاف فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

26 Oct 2020 21:35

عراقی ای مجلے "المسلہ" کیمطابق فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے کئے جانیوالے سکیورٹی کے بھاری انتظامات احتجاجی مظاہرین کے بھیس میں شرپسند عناصر کو امریکی سفارتخانے پر حملے سے روکنا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی مجلے میں اسلام اور مقدس اسلامی شخصیات کے خلاف اٹھائے جانے والے مسلسل توہین آمیز اقدامات اور فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی حمایت کے خلاف بغداد میں واقع فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے 1 گھنٹے کے دورانیے پر مشتمل احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کے پیش نظر سفارتخانے کے گرد شدید سکیورٹی انتظامات دیکھے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراقی عوامی حلقوں کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آج ٹھیک 5 بجے سہ پہر بغداد کے "کہرمانہ" چوک میں احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا جائے گا جو ٹھیک ایک گھنٹے کے بعد شام 6 بجے ختم کر دیا جائے گا تاکہ اس احتجاجی اجتماع سے کوئی شرپسند عنصر غلط فائدہ نہ اٹھا پائے۔ عراقی ای مجلے "المسلہ" کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے کئے جانے والے سکیورٹی کے بھاری انتظامات کا مقصد احتجاجی مظاہرین کے بھیس میں شرپسند عناصر کو امریکی سفارتخانے پر حملے سے روکنا تھا۔ عراقی میڈیا نے بغداد کے کہرمانہ اسکوائر کے اندر کئے گئے سکیورٹی کے بھاری انتظامات کی تصاویر بھی شائع کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 894173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/894173/1/بغداد-توہین-آمیز-خاکوں-کی-حکومتی-حمایت-کیخلاف-فرانسیسی-سفارتخانے-کے-سامنے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com