QR CodeQR Code

طیارہ حادثہ میں شہید مسافروں کی یاد میں چراغاں

29 May 2020 03:52

کراچی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ناصر الحسینی نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، زندہ قومیں صدمات کا مقابلہ بلند حوصلے اور جراتمندی سے کرتی ہیں، سانحات زندگی کا حصہ ہیں تاہم اس طرح کے واقعات عموماََ ذمہ داران کی دانستہ غفلت اور نااہلی سے رونما ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے مسافروں اور شہدائے پاکستان کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں چراغاں اور فاتحہ خوانی کی گئیں۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی، علامہ سجاد شبیر رضوی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل عابدی، کیپٹن وصی حیدر، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، پاکستان فلاح پارٹی کے رہنما جنید منشی، تاجر رہنما عبدالغفار کانانی، سماجی رہنما وجہیہ الحسن عابدی، دانش عابدی، ساجد سعید، شاہ زیب رضوی، افتخار حسین شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ناصر الحسینی نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے، جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں صدمات کا مقابلہ بلند حوصلے اور جراتمندی سے کرتی ہیں، سانحات زندگی کا حصہ ہیں تاہم اس طرح کے واقعات عموماََ ذمہ داران کی دانستہ غفلت اور نااہلی سے رونما ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 865358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/865358/1/طیارہ-حادثہ-میں-شہید-مسافروں-کی-یاد-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com