QR CodeQR Code

پشاور، یوم القدس ریلی

22 May 2020 20:30

ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکی الحسن نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کیخلاف صف آرائی کا دن ہے، ہم مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت ہمشہ جاری رکھیں گے، جبکہ تمام عالم اسلام سے اسرائیل اور امریکہ سے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور اور جامعتہ الشہد عارف حسینی پشاور کے زیر اہتمام القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جمعة الوداع کے موقع پر مظلومین فلسطین کی حمایت اور صہیونی غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے ریلی نکالی گئی، اس موقع پر احتیاطی تدابیر (ایس او پیز) پر سختی سے عمل کیا گیا۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ القدس ریلی سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زکی الحسن نے کہا کہ یوم القدس مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف صف آرائی کا دن ہے، یوم القدس صرف فلسطین سے مخصوص نہیں یہ اسلام کا دن ہے، ہم مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت ہمشہ جاری رکھیں گے، جبکہ تمام عالم اسلام سے اسرائیل اور امریکہ سے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر جامعتہ شہید کے رہنما اور استاد علامہ عابد شاکری نے کہا کہ اہم یہ بات ہے کہ اسلامی دنیا کو فلسطین کے مسئلہ سے غفلت نہیں کرنی چاہیئے، آمریکہ، استکبار، صہیونیوں کی کوشش رہی ہے کہ مسلمان فلسطین کو بھول جائیں لیکن یہ ملت کبھی بھی فلسطین کو فراموش نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہی گی۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نزر آتش کرتے ہوئے انکے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں کارکناں اور علماء شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 864268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/864268/1/پشاور-یوم-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com