QR CodeQR Code

شام، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکی و اسرائیلی اسلحہ برآمد

19 May 2020 21:48

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق آزاد کروائے گئے علاقوں کی چھان بین کے دوران دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکہ و اسرائیل کا تیارکردہ بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے جسمیں اسرائیلی میزائل "لاؤ" اور ٹینک شکن امریکی میزائل "ٹاؤ" کی ایک بڑی مقدار سمیت متعدد آر پی جی راکٹس، مارٹر گولے، گرنیڈز، مشین گنز، اسنائپر گنز اور بے شمار راؤنڈز شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق بین الاقوامی دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کروائے گئے شامی علاقوں کی چھان پھٹک کے دوران دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں امریکہ و اسرائیل کا تیارکردہ بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ شامی سکیورٹی فورسز نے میڈیا کو بتایا کہ شامی حکومت و عوام کے خلاف لڑنے والے دہشتگردوں کو یہ بھاری اسلحہ امریکی و اسرائیلی حکومتوں کی جانب سے مہیا کیا گیا تھا۔ دہشتگردوں کی خفیہ پناگاہوں سے برآمد ہونے والے امریکی۔اسرائیلی اسلحے میں اسرائیلی میزائل "لاؤ" اور ٹینک شکن امریکی میزائل "ٹاؤ" سمیت متعدد آر پی جی راکٹس، مارٹر گولے، گرنیڈز، مشین گنز، اسنائپر گنز اور بے شمار راؤنڈز شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 863646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/863646/1/شام-دہشتگردوں-کے-ٹھکانوں-سے-بڑی-مقدار-میں-امریکی-اسرائیلی-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com