QR CodeQR Code

بین الحرمین، شہید جنرل قاسم سلیمانی اور رفقاء کی یاد میں تقریب منعقد

14 Apr 2020 20:25

امریکی دہشتگردانہ کارروائی میں شہید کر دیئے جانیوالے جنرل قاسم سلیمانی اور انکے رفقاء کی شہادت کے 100 روز مکمل ہونے پر گزشتہ شب حشد الشعبی کیطرف سے منعقد کی جانیوالی تقریب میں خطے کے اندر بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کیساتھ کامیاب مقابلہ کرنیوالے اسلامی مزاحمتی محاذ کے کمانڈرز کو "قادۃ النصر" (فتح کے کمانڈرز) کا خطاب دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے مقدس شہر کربلا میں واقع حضرت امام حسینؑ اور حضرت عباس علمدارؑ کے روضوں کے مابین ایرانی سپاہِ قدس کے کمانڈر جنرل شہید قاسم سلیمانی، عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس اور ان کے ہمرزم اسلامی مزاحمتی محاذ کے شیہد کمانڈرز کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔ بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی دہشتگردانہ کارروائی میں شہید کر دیئے جانے والے سپاہِ قدس و حشد الشعبی کے کمانڈرز اور ان کے رفقاء کی شہادت کے 100 مکمل ہونے پر گزشتہ شب حشد الشعبی کی طرف سے منعقد کی جانے والی اس تقریب کو عراقی قومی ٹیلیویژن پر براہ راست نشر کیا گیا۔ اس تقریب میں خطے کے اندر بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم داعش کے ساتھ کامیاب مقابلہ کرنے اور بالآخر امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں شہید کر دیئے جانے والے اسلامی مزاحمتی محاذ کے کمانڈرز کو "قادۃ النصر" (فتح کے کمانڈرز) کا خطاب دیا گیا۔

(ڈاؤنلوڈ کیجئے)


خبر کا کوڈ: 856676

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/856676/1/بین-الحرمین-شہید-جنرل-قاسم-سلیمانی-اور-رفقاء-کی-یاد-میں-تقریب-منعقد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com