QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن میں جے ڈی سی کی راشن مہم

7 Apr 2020 22:16

مختلف ٹی وی چینلز پر اپنی گفتگو میں ظفر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ اس وقت روزانہ کی بنیاد پر 35000 خاندانوں کیلئے راشن کا بندوبست کررہا ہے، یہ راشن 15 سے 20 روز کیلئے کافی ہوتا ہے، ساتھ ہی ساتھ دستر خوان امام حسن (ع) سے روزانہ کی بنیاد پر بھی غریب مزدور طبقہ میں کھانے کی تقسیم جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کے باعث کراچی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے روح رواں ظفر عباس جعفری نے کراچی کی عوام کو فاقوں سے بچانے کیلئے راشن کی تقسیم کا جو عمل جاری کیا تھا وہ اب اپنی بلند ترین نہج پر پہنچ چکا ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے جے ڈی سی اب تک لاکھوں گھروں میں راشن کی تقسیم کا کام کرچکی ہے۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں جے ڈی سی نے نہ صرف مسلمان خاندان بلکہ ہندو اور عیسائی برادری میں بھی اس مصیبت کا سامنا کرنے کیلئے راشن تقسیم کیا ہے۔ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کرکٹ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اس کارِ خیر میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔ دوسری جانب سے مختلف ٹی وی چینلز پر اپنی گفتگو میں ظفر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ اس ووقت روزانہ کی بنیاد پر 35000 خاندانوں کیلئے راشن کا بندوبست کررہا ہے، یہ راشن 15 سے 20 روز کیلئے کافی ہوتا ہے، ساتھ ہی ساتھ دستر خوان امام حسن (ع) سے روزانہ کی بنیاد پر بھی غریب مزدور طبقہ میں کھانے کی تقسیم جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 855276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/855276/1/لاک-ڈاؤن-میں-جے-ڈی-سی-کی-راشن-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com