آئی ایس او کے تحت بریٹو روڈ سولجر بازار پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن اور حجتہ السلام و المسلمین علامہ صادق رضا تقوی نے خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے عبدالستار جمالی کی جانب سے امام زمانہ (عج) کی شان میں کی جانے والی گستاخی کے خلاف بریٹو روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن اور حجتہ السلام و المسلمین علامہ صادق رضا تقوی نے خطاب کیا۔ احتجاج میں شریک مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گستاخ امام زمانہ (عج) کو فی الفور پھانسی دی جائے۔