لاہور ہائیکورٹ میں سیرت حسینؑ کانفرنس
31 Oct 2019 13:45
مقررین نے امام حسین علیہ السلام کی سیرت کے مختف پہلووں کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ حالات میں باہمی وحدت کے فروغ پر زور دیا۔ شعرائے کرام نے محمد و آل محمد کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
اسلام ٹائمز۔ جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائی کورٹ میں "سیرت امام حسین علیہ السلام" کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی جو کہ وحدت مسلمین کا مظہر تھی۔ اس کانفرنس کا اہتمام المصطفٰی لائرز فورم نے کیا۔ تقریب سے المصطفٰی لائرز فورم کے صدر فیاض حسین گوندل، سرپرست اعلٰی لیاقت شمسی، پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب کے صدر سید یاور عباس بخاری، پیرا کے صدر شبیر احمد شگری، تحریک وحدت اسلامی کے چئیرمین پرویز اکبر ساقی، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، آئی او پاکستان کے سابق چیئرمین لعل مہدی خان، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ سید نوبہار شاہ، پیر شفاعت رسول اور ظفر حسین بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 824879