پشاور، احتجاجی ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج
27 Sep 2019 17:19
پولیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین اور خواتین زخمی ہوئیں، جبکہ 10 ڈاکٹرز کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ کسی صورت ڈسٹرکٹ اینڈ ریجنل ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ قبول نہیں کیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ پشاور کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال گرینڈ الائنس کے احتجاج کے دوران میدان جنگ بن گیا ہے، پولیس نے 10 ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی نے ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بل پاس کیا ہے، جس کی اطلاع ملتے ہی لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا اور ایڈمنسٹریشن بلاک میں داخل ہونے کی کوشش کی تو پولیس نے روکنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ پولیس کی شیلنگ سے متعدد مظاہرین اور خواتین زخمی ہوئیں، جبکہ 10 ڈاکٹرز کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ہڑتالی ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ کسی صورت ڈسٹرکٹ اینڈ ریجنل ہیلتھ اتھارٹی ایکٹ قبول نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 818680