طورخم بارڈر کی افتتاحی تقریب
18 Sep 2019 23:15
وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور گونر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے آج طورخم بارڈر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران وزیراعظم نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے لوگوں کی قسمت بدلے گی اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وسطیٰ ایشیائی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سرحد کے 24 گھنٹے کھلنے کی وجہ سے یہ علاقہ تبدیل ہو جائے گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے وسطیٰ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران یہ دیکھا کہ ان میں کسے کئی ممالک پاکستان کے ساتھ تجارت کے خواہشمند ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان اور گونر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ: 816986