QR CodeQR Code

مری، کراچی میں امن کیلئے مشاورتی کانفرنس

18 Jun 2019 13:11

مری میں ہونیوالی مشاورتی کانفرنس سے خطاب میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا کراچی کی سیاسی اور مذہبی قیادت پر لازم ہے وہ پیغام پاکستان کو اصل روح کیساتھ اپنے معاشرے میں نافذ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کیلئے مری میں اسلامی نظریاتی کونسل اور انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امورکے اشتراک سے تمام مسالک کے جیّد علماء اور صحافیوں کی تین روزہ مشاورتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے تمام مذاہب اور مسالک کے نمائندوں کے علاوہ سینیٹرز، اراکین اسمبلی اور صحافیوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کراچی مِنی پاکستان ہے جہاں پاکستان کے تقریبا تمام مذاہب، قومیتوں اور علاقوں کے لوگ موجود ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہونے کیساتھ ساتھ پاکستان کی فکری رہنمائی کا بھی مرکز ہے۔


خبر کا کوڈ: 800159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/800159/1/مری-کراچی-میں-امن-کیلئے-مشاورتی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com