بھکر، خوفناک ٹریفک حادثہ
8 Jun 2019 13:02
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر بھکر میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق بھکر میں ایم ایم روڈ پر فاضل اڈا کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔ دوسری جانب لاہور روڈ پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے 3 جون کو بلوچستان کے شہر ژوب میں کوئٹہ قومی شاہراہ پر قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹرک اور وین میں آپس میں ٹکرا گئی تھی جس کے باعث 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر وین کوئٹہ سے ژوب آرہی تھی۔ واضح رہے کہ رواں سال 7 فروری کو خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: 798368