QR CodeQR Code

لاہور، محفل نزول قرآن و افطار ڈنر

30 May 2019 21:29

لاہور میں تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ایران کے بارے میں اچھا چاہتے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت اس بارے میں اچھی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب برطانوی پارلیمنٹ کا رکن تھا تو وہاں جتنا میں پاکستان کے معاملات کا دفاع کرتا اتنہا ہی ایران کا بھی دفاع کرتا۔


اسلام ٹائم۔ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیراہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں یوم القدس اور نزول قرآن کی مناسبت سے ایک روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایران سے خصوصی طور پر آئے ہوئے قاریوں نے شرکت کی اور کلام الٰہی کے منفرد انداز سے محفل کے شرکا پر قرآنی سرور طاری کر دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تھے۔ اس کے علاوہ عبدالغفار عزیز  امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان، مولانا عاصم مخدوم چئیرمین کل علما مسالک بورڈ، میاں عمران مسعود سابق وزیر تعلیم و وائس چانسلر ساوتھ ایشیا یونیورسٹی لاہور، مولانا شاہد حسین نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا مبارک موسوی،  لعل مہدی خان، مفتی فہیم التھانوی جامعہ اشرفیہ، مولانا شعیب الرحمان دارالعلوم حنفیہ لبرٹی لاہور، علامہ مفتی شبیر انجم، پیر معصوم حسین شاہ نقوی سمیت علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 797120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/797120/1/لاہور-محفل-نزول-قرا-ن-افطار-ڈنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com