QR CodeQR Code

لاہور، تحریک بیداری امت مصطفی کی جانب سے عشائیہ

3 Feb 2019 13:44

صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام مسلمان مسالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کریں، اس کیلئے ہم نے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام سے رابطے کئے جن کی جانب سے مثبت جواب ملا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں سینیئر صحافی کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ قوم کی شعوری تربیت ہے، ہم قوم کو علم کی دولت سے مالامال کریں گے اور وہ باشعور ہو کر خود اس قابل ہو جائیں گے کہ اپنے لئے صالح حکمرانوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں وحدت کے فروغ کیلئے قدم اٹھایا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 775890

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/775890/1/لاہور-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-کی-جانب-سے-عشائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com