پشاور، صدر کالاباڑی بم دھماکہ
5 Jan 2019 12:33
سی پی او قاضی جمیل کا میڈیا سے گفتگو کہنا تھا کہ صبح کے اوقات میں اس علاقے میں سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، صدر کے اس علاقے میں کیمرے بھی لگے ہیں، تحقیقاتی ادارے فوٹیج کے ذریعے سراغ لگا رہی ہیں، فوٹیج کی مدد سے گاڑی کی لوکیشن، وہ کہاں سے آئی، کہاں جا رہی تھی اور کون اس کے اندر تھا معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا رہے ہیں کہ اس گاڑی اور اس میں سوار ملزمان کا اصل ہدف کیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے صدر مقام پشاور میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکہ پشاور کے علاقے صدر کالاباڑی میں واقع ایک ہوٹل کے قریب ہوا، جس میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی میں ہوا ہے، جس میں دیسی ساختہ مواد نصب تھا، جس علاقے میں دھماکا ہوا ہے وہاں علی الصبح دکانیں کھل جاتی ہیں۔ دھماکا ہوتے ہی سکیورٹی فورسز، پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیر کر آمدورفت معطل کر دی۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سی پی او قاضی جمیل کا میڈیا سے گفتگو کہنا تھا کہ صبح کے اوقات میں اس علاقے میں سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، صدر کے اس علاقے میں کیمرے بھی لگے ہیں، تحقیقاتی ادارے فوٹیج کے ذریعے سراغ لگا رہے ہیں، فوٹیج کی مدد سے گاڑی کی لوکیشن، وہ کہاں سے آئی، کہاں جا رہی تھی اور کون اس کے اندر تھا معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پتہ چلا رہے ہیں کہ اس گاڑی اور اس میں سوار ملزمان کا اصل ہدف کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 770333