QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں جشن میلاد النبی

27 Nov 2018 21:29

علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ ہم ایک خدا، ایک رسول، ایک کتاب ایک قبلہ کے ماننے والے ہیں، اگر ہم صرف ان چاروں (اللہ، رسول، کتاب، قبلہ) پر متحد ہو جائیں اور متنازع امور کو زیر بحث نہ لائیں تو استعماری سازشین ناکام ہوسکتی ہیں، اس مقصد کیلئے ہر شخص کو انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور میں خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور چھٹے تاجدار امامت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن صادقین کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف نعت خوان سید مقدس کاظمی اور دیگر نے نعت رسول مقبول اور منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کرکے اہل اسلام کے ایمان تازہ کر دیئے۔ اس موقع پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما قاضی احمد نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرور کائنات سے محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سنی شیعہ مشترکہ محافل سے دوریاں ختم کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 763557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/763557/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-جشن-میلاد-النبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com