QR CodeQR Code

لاہور، وحدت امت و حرمت رسول کانفرنس

26 Nov 2018 00:02

علامہ جواد نقوی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ اتحاد امت حکم قرآنی اور واجب ہے۔ اہل تشیع اور اہل سنت کے درمیان اتحاد کیلئے زمینہ ہموار ہے۔ اتحاد کے مخالف صرف تفرقہ باز ہیں۔ مسلمان علماء و عوام کی غالب اکثریت فرقوں کے درمیان اتحاد کی فضا چاہتی ہے اور ہمارا معاشرہ اسکی بہترین مثال ہے کہ مولویوں کے درمیان اختلاف ہوتا ہے، عوام میں نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمت مصطفیٰ (ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی زیر صدارت جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور میں وحدت امت و حرمت رسول کانفرنس سے خطاب میں تمام اسلامی مکاتب فکر کے مقررین نے واضح کیا کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور مرکز وحدت ہیں۔ مسلمان حضور اکرم کی ذات مبارکہ کو اپنی مرکزیت قرار دے کر اتحاد امت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ فقہی اختلافات کی بنیاد پر کسی پر کفر و شرک کے فتوے لگانا اسلامی تعلیمات سے انحراف ہے۔ وحدت صرف وقت ہی کی ضرورت نہیں بلکہ دین کا تقاضا اور اللہ، رسول اور قرآن کا حکم بھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 763200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/763200/1/لاہور-وحدت-امت-حرمت-رسول-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com