QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او کی محسنِ انسانیت کانفرنس

24 Nov 2018 20:33

محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ علماء کرام وہ چراغ ہیں، جن سے تاریکیوں میں راستہ تلاش کرتے ہیں، ان سے رابطہ کو منقطع نہ کیجئے، ولایت فقیہ کا نظام امام جعفر صادق علیہ السلام اور امام مہدی عج کے فرمان کیمطابق انکی یادگار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن کے موقع پر دوسرے روز ’’محسنِ انسانیت کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے علامہ غلام عباس رئیسی، ناصر عباس شیرازی، مرکزی صدر آئی ایس او انصر مہدی اور ڈاکٹر حسن وحدتی نے خطاب کیا۔ علامہ غلام عباس رئیسی نے رسول خدا حضرت محمد ۖکی ذات مبارکہ کو نقطہ وحدت و اشتراک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رسول خدا کی ذات نقظہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، کیونکہ ان کی ذات مبارکہ کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔


خبر کا کوڈ: 763035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/763035/1/لاہور-ا-ئی-ایس-او-کی-محسن-انسانیت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com