QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او کا کنونشن، سکاؤٹس سلامی

24 Nov 2018 11:01

علامہ شبیر بخاری نے سکاؤٹس سلامی اور شب شداء کی نشست کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے نوجوان شہداء کے حقیقی وارث اور امین ہیں۔ شہداء کے افکار و کردار پہ عمل پیرا ہوکر اور باہم متحد ہوکر ہم ملت تشیع پاکستان کی مضبوطی اور سربلندی کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رحمتہ للعالمین کنونشن کے پہلے روز شب شہداء کا انعقاد ہوا۔ شب شہداء میں شہداء کی فیمیلیز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں حرم امام رضا علیہ السلام سے خصوصی طور پہ لائے گئے علم مبارک کی زیارت کروائی گئی اور امامیہ اسکائوٹس  کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شبِ شہداء میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید قائد علامہ عارف الحسینی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خاکہ پیش کیا۔ خاکے میں جامعہ بعثت کے طلبہ نے آئی ایس او پاکستان کی تاریخ کو ماضی، حال اور مستقبل کے آئینے میں بہترین انداز میں پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 762922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/762922/1/لاہور-ا-ئی-ایس-او-کا-کنونشن-سکاؤٹس-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com