QR CodeQR Code

لاہور، تحریک بیداری امت مصطفی کی اتحاد امت ریلی

21 Nov 2018 20:13

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ(ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ حرمت رسولﷺ کیلئےاپناسب کچھ قربان کرسکتے ہیں، ہم اتحاد امت کیلئےتمام مکاتب فکر کو وحدت کی دعوت دیتے ہیں۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آج 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول تک ہم ہفتہ وحدت منا رہے ہیں اور آج ہم اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کرجشن میلاد منا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اتحاد امت کی جانب ایک اہم قدم، لاہور میں ممتاز دینی درسگاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) علامہ سید جواد نقوی کی زیرصدارت اتحاد امت ریلی برآمد ہوئی جو چند رائے روڈ سے ہوتی ہوئے چونگی امر سدھو پہنچی جہاں سے  فیروزپور روڈ سےہوتی ہوئی قینچی سٹاپ پہنچ کرجلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کےشرکاء دورد پاک کا ورد کرتے منزل کی جانب رواں دواں رہے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ(ص) کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ حرمت رسولﷺ کیلئےاپناسب کچھ قربان کرسکتے ہیں، ہم اتحاد امت کیلئےتمام مکاتب فکر کو وحدت کی دعوت دیتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 762571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/762571/1/لاہور-تحریک-بیداری-امت-مصطفی-کی-اتحاد-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com