لاہور میں ایم ایم اے کا ملین مارچ
15 Nov 2018 21:07
ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمارا جعلی حکمران یہودیوں اور یورپ کے ساتھ کھڑا ہے، میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ یورپ کی تربیت یافتہ لوگ حکمران بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نئی نسل کو سر سبز باغ دکھائے گئے، انہیں جھانسہ دیکر ووٹ بٹورے گئے اور جعلی مینڈیٹ سے اقتدار حاصل کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا تھا ہم غلام ہیں، آپ غلامی کیوں تسلیم نہیں کرتے، پھر کیسے کہہ سکتے ہیں ہم آزادی کی جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو غلامی کا تصور آپ کے آباؤ اجداد نے سکھایا ہے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں آزادی کا درس دیا جس کو آگے بڑھائیں گے۔
خبر کا کوڈ: 761454