لاہور، فیصل رضا عابدی کی رہائی کیلئے مظاہرہ
19 Oct 2018 19:24
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جس وقت پورے پاکستان میں ملک دشمن عناصر کی جانب سے پاک فوج کیخلاف سازشیں کی جا رہی تھیں، اس وقت فیصل رضا عابدی واحد آواز تھی جس نے ہر محاذ پر پاکستان اور افواج پاکستان کیخلاف ہونیوالی سازشوں کو بے نقاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی لاہور کی جانب سے لبرٹی چوک میں سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی غیر منصفانہ گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، وکلا، طلباء، علماء، سیاسی و مذہبی قائدین، خواتین اور بچوں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کتبے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فیصل رضا عابدی کی رہائی کیلئے نعرے درج تھے۔
خبر کا کوڈ: 756719