جگر گوشہ بتول کی ولادت کے موقع پر گلگت کے پہاڑوں پر چراغاں
1 Feb 2025 22:51
مقامی چراغاں کمیٹیوں کی جانب سے گلگت شہر کے دونوں اطراف میں موجود پہاڑوں پر چراغاں کیا گیا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کا جشن منایا گیا۔ دوسری طرف گلگت شہر کی گلی، کوچوں کو بھی سجایا گیا ہے جبکہ امام بارگاہوں پر جشن ولادت کی محافل بھی جاری ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ جشن ولادت باسعادت جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر گلگت کے پہاڑوں کو خوبصورت چراغاں سے سجایا گیا۔ مقامی چراغاں کمیٹیوں کی جانب سے گلگت شہر کے دونوں اطراف میں موجود پہاڑوں پر چراغاں کیا گیا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کا جشن منایا گیا۔ دوسری طرف گلگت شہر کی گلی کوچوں کو بھی سجایا گیا ہے جبکہ امام بارگاہوں میں جشن ولادت کی محافل بھی جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1188070