گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری کیخلاف سکردو میں مظاہرہ (2)
1 Feb 2025 00:18
نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، جو یادگار شہداء چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ احتجاجی جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، جو یادگار شہداء چوک پر پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ احتجاجی جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تکفیری شخص نے امام زمانہ کی شان میں بدترین گستاخی کی جو ہر صورت قابل مواخذہ ہے۔ حکومت نے اس ملعون کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا نہ دی تو پورے گلگت بلتستان کو جام کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 1187897